» » » چین نے مسلم اکثریت خطوں میں رمضان کے روزوں ودیگر مذہبی سرگرمیوں پر پابندی لگادی

زنگژیانگ، چین (اُردُو وائس آف پاکستان 4 مئی 2016)  چین نے مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی لگادی۔ چین میں سول سرونٹ، طلباء اور استاتذہ پرماہ رمضان میں روزہ رکھنے پر پاپندی لگادی گئی۔ اور مسلم اکثریتی صوبے زنگژیانگ میں ہوٹل کھلے رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ چین نے یہ پاپندی مسلم ریاست زنگژیانگ میں لگائی ہے اور ہوٹلز کھلے رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ مسلمان ماہ رمضان میں صبح صادق سے لیکر مغرب تک روزے رکھتے ہیں لیکن چین کی کمیونسٹ حکمران پارٹی جوکہ باقاعدہ طور پر منکر خدا ہے اور کئی سالوں سے مسلم صوبے کے مسلمانوں کو ان کے مذہبی روایات منانے سے منع کرتی رہی ہے۔

ریاست کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والی نوٹس میں دفتروں اور دیگر کام کی جگہوں میں فوڈ سروس کو حسب معمول جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

بولی کنٹری میں آفیشلز کو مطلع کیا گیا ہے کہ رمضان میں روزوں، شب بیداریوں یا دیگر مذہبی سرگرمیوں میں مصروف نہ ہوں۔ یہ بات مقامی حکومت کی ایک ویب سائیٹ پرلگادی گئی ہے۔



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں