» » » بلاول نے شیخ رشید کا دل جیت لیا، بلاول کو شہزادہ قرار دے دیاـ جاننے کے لئے یہ پڑھیئے

اسلام آباد (اُردو وائس آف پاکستان ۔04 مئی2016ء) سینئر ساستدان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو شہزادہ قرار دے دیا ہے ان کا کہنا کہ بلاول نے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا نعرہ لگا کر ان کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ پاورز رکھنے والی بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئی ہیں‘ نواز شریف کو اب استعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔ انہوں نے یہ باتیں منگل کو پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے اعتزازاحسن کے گھر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چار بڑی سیاسی جماعتوں نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ مودی کے یار کے خلاف بڑا نعرہ لگانے والے بلاول شہزادہ ہے میں بلاول کو دل سے شہزادہ کہہ رہا ہے۔ اپوزیشن کی چار بڑی سیاسی جماعتیں اپنا سٹریٹ پاور دکھاسکتی ہیں ، ان میں لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی طاقت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ تھا کہ متحدہ وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر بیک فٹ پر کھیلے گی اپوزیشن کی ایک دو جماعتیں اختلاف رائے رکھیں تو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تاہم سٹریٹ پاور رکھنے والی جماعتیں حکومت کے خلاف متحد ہوگئی ہیں اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ میں سے چھ ججز کسی کے خلاف فیصلہ دیں تو اس کو تسلیم کیا جاتا ہے۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں