» » » طالبان کے خود کش حملے میں افغان پولیس 27 کیڈٹ ہلاک، 40 زخمی

افغانستان ( وقائع نگار : 30 جون 2016) جمعرات 30 جون 2016 کو 2 طالبان خود کش حملہ آوروں نے افغان پولیس کیڈٹس کی بس پر حملہ کردیا بس افغان پولیس نئے سند یافتہ کیڈٹس کو لیکر کابل کے مغربی حصے کے نواح کی جانب جارہی تھی۔ افغان پولیس کی گرین بسین طالبان کے لئے قابل شناخت ہیں اور نشانہ بنانے کے لئے آسان ہدف ہیں ، دارالحکومت کابل کے نواحی وردک صوبے میں طالبان کے حملے میں کئی بسیں تباہ ہوگئیں اور ملبے کا ڈھیر دور دور تک پھیل گیا۔ افغان حکومت کی وزارت داخلہ نے 27 اہلکاروں کے جان بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ حملے میں 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان کی جانب ماہ مبارک رمضان میں کیا جانے والا یہ سب سے بڑ احملہ ہے۔ 

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 150 اہلکاروں کو مار دیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پہلے حملے میں پولیس کیڈٹس اور ان کے تربیت کار وں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، پھر جب امدادی کارکن اور ایمرجنسی سروس پہنچی تو دوسرے بمبار نے اپنی کار دھماکے سے اڑا دیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ 


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں