» » » » عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عدیل انتقال کرگئے

پشاور(ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما
حاجی عدیل پشاور میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حاجی عدیل آج جمعہ کی صبح پشاور میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق حاجی عدیل ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے ہیں۔ عدیل کافی عرصے سے گردوں اور جگر کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔ خاندانی ذرائع نے حاجی عدیل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز انہیں تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا ۔ ان کی نماز جنازہ شام 4 بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

حاجی عدیل 25 اکتوبر 1944 میں پیدا ہوئے اور 97، 93، 1990 میں اس وقت کے نارتھ ویسٹ فرنٹئر پروونس اور آج کے خیبرپختونخواہ کے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔اور 1993 میں صوبائی اسمبلی میں وزیرخزانہ بھی رہے اور 99-1997 میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی بھی مقرر کئے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں