اسلام آباد (مانیٹیرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف ملک بھر میں جہاں جہاں طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد شہری علاقوں میں رات 8 سے صبح 8 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ ذرائع وزارت پانی وبجلی کے مطابق وفاقی وزارت نے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایات کے بعد لوڈشیڈنگ پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت شہری علاقوں میں رات 8سے صبح8بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایسے علاقے جہاں ریکوریاں کم اور لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں پرانے شیڈول کے تحت لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔
پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
کوئی تبصرے نہیں: