» » » » چترال میں لواری ٹنل کے قریب برفانی تودا گرنے سے 7 افراد جاں بحق

چترال:  چترال لوری ٹنل کے قیریب  برفانی تودہ مزدوں کے کیمپ پر آگرا  جس سے 7 مزدور جان بحق ہوگئے ۔  اس چترال میں ہونے والی شدید برفباری  سے   ایک ماہ کے اندر ہلاکتوں کی تعداد  20 سے زائد ہوگئی۔  گزشتہ روز لواری ٹنل کے قریب برفانی تودہ مزدوروں کے کیمپ  گر گیا تھا جس سے 15 سے زائد مزدوربرفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے ، جس سے بعد ازاں 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔


پروونشل ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتطامیہ کے مطابق  7 افراد کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکل لی گئیں اور  8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا  جن میں سے 2 کی حالت تشویناک ہونے کی وجہ سے انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھیج دیا گیا۔ جبکہ دیگر افراد کو طبی امداد کے لئے دیر کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ کہ لواری ٹنل کے قریب جاری امدادی کارروائیوں میں شرکت کرنے کے لئے پاک فوج کے دستے بھی پہنچ چکے گئے اور جوانوں کی مدد سے برفانی تودے کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں