» » » » » خدا حافظ آفریدی: شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شارجہ (ویب ڈیسک)   جی ہاں شاہد آفریدی نے بلاآخر بین الاقوامی کرکٹ کو خدا حافظ کہہ ہی دیا۔ کئی ریکاڑدز اور کچھ ناکامیوں کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ شاہد آفریدی کے پرستاروں کے لئے یہ ایک بری خبر ہوگی لیکن  ناقدین  آفریدی کے فیصلے سے خوش ہوئے۔

شارجہ میں ایچ بی ایل  پاکستان سپرلیگ کےدوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگزاورپشاورزلمی کےمیچ اختتام پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اب بین الاقوامی کرکٹ کے کسی بھی فورمیٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں