» » » ایل جی الیکٹرانکس نے سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سال 2017 کی پہلی سہ ماہی میں 9.7 فیصد اضافے سے 12.7 ارب ڈالر آمدن کے ساتھ مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی آپریٹنگ آمدن 798.3 ملین ڈالر کے ساتھ تقریبا دو گنا ہوئی ہے جبکہ ایل جی ہوم ایپلائنس ایند ایئر سلوشنز کمپنی کو گزشتہ آٹھ سالوں میں سب سے زیادہ آپریٹنگ آمدن حاصل ہوئی۔ 


ایل جی ہوم ایپلائنس ایند ایئرسلوشن کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد زائد سیلز کیں جبکہ یہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہے۔ ایشیاءاور لاطینی امریکہ میں مستحکم کارکردگی کے ساتھ اس کی آمدن 4.02 ارب ڈالر ہوگئی۔ ملکی سطح پر خرید و فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ ٹوئن واش کی واشنگ مشینیں، ایئرکنڈیشنرز اور بعض ریفریجریٹرز کے ساتھ کپڑوں کی دیکھ بھال کا انتظام کرنے والے نئے اور اعلیٰ معیار کے ایل جی اسٹائلر اور ایئر پیوریفائرز کی بھرپور انداز سے فروخت ہے۔ جیسے ہی ایل جی اپنے بہترین سیزن میں داخل ہوتا ہے تو کمپنی کو توقع ہے کہ دو اہم مارکیٹس ایشیاءاور لاطینی امریکہ میں اسکے کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کا پہلی سہ ماہی کے دوران آپریٹنگ مارجن 8.8 فیصد اضافے سے 3.75 ارب ڈالر ہوگیا جس کی بڑی وجہ بہترین مصنوعات کی فروخت میں اضافہ، بہتر قیمت کا ڈھانچہ اور پینل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مزید لچک دار حکمت عملی ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ اگلی سہ ماہی میں ٹی وی کی طلب بدستور مثبت رہے گی جس کی وجہ شمالی امریکہ، لاطینی امریکہ اور ایشیاءمیں بھرپور مواقع ہیں ۔ ان میں ایل جی کے اولیڈ اور الٹرا ایچ ڈی ٹی وی کی مصنوعات میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ایل جی کی جانب سے نیا متعارف کرایا جانے والا اولیڈ ٹی وی ڈبلیو بھی شامل ہے۔ 

ایل جی موبائل کمیونکیشنز کی گزشہ سہ ماہی کے مقابلے میں 4 فیصد اضافے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے سے 2.61 ارب ڈالر آمدن ہوگئی ہے جس کی بڑی وجہ ایل جی کا بنیادی اسمارٹ فون G6اور عوامی سطح کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانا ہے۔ کمپنی نے اس سہ ماہی میں 14.8 ملین اسمارٹ فون یونٹس کی شپمنٹس کی ہیں جو گزشتہ سال اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔ گزشتہ سال ادارے میں ازسرنو تنظیم سازی کا اثر نظر آنا شروع ہوگیا ہے اور رواں سال عوامی سطح کے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں مسابقت اور دیگر بنیادی ماڈلز کے ساتھ مسابقت میں اضافے کا امکان ہے۔ 

ایل جی ویہکل کمپونینٹس کمپنی نے سال 2016 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 48 فیصد اضافے سے 759.2 ملین ڈالر کی مستحکم سیلز ہوئیں۔ اس میں مقبول بولٹ الیکٹرانک ویہکل پر کمپنی کی جنرل موٹرز کے ساتھ کامیاب شراکت داری کا بڑا حصہ ہے۔ رواں سال تحقیق و ترقی کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری سے منافع پر اثر پڑسکتا ہے۔ 



مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں