» » » پاکستانی لڑکی سمیرہ کو سعودی عرب کے شاہی خاندان نے ’شہزادی‘ بنادیا


پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی سعودی میڈیاسے وابستہ‘ خاتون تاجرہ اور اردو زبان کی مصنفہ و شاعرہ سمیرہ عزیز نے بالاخرشہزادی کا لقب حاصل کرلیا، انہیں فلپائن کے شاہی خاندان نے ’شہزادی کے اعزازی لقب‘ سے نوازا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نژادسمیرہ کا کہناتھاکہ میں ہمیشہ سے اس بات کی متمنی رہی ہوں کہ اپنے وطن سعودی عرب کو میں دنیا سے جوڑوں اور مسکراہٹوں کا پرچار کروں، لہٰذا میری اس خواہش کی تشفی کےلئے ’شہزادی‘ کا یہ لقب میرے لئے اہم حیثیت کا حامل ہے۔ میرے لئے زیادہ اہم کامیابی یہ ہے کہ میں’دلوں کی ملکہ‘ بن کر راج کروں اور آج میں یہ محسوس کررہی ہوں کہ میں دلوں پر راج کر رہی ہوں ، جس کے باعث مجھے اس شاہی لقب سے نوازا گیا ۔

اے آروائے نیوز کے مطابق سمیرہ عزیز کو موصول ’سلطنت بویان دارلسلام‘ کے خصوصی شاہی دعوت نامے کے مطابق 22 اور23اپریل کو شاہی جنرل اسمبلی کا ایک اہم اجلاس فلپائنی شہر جنرل سنٹوس کے ہوٹل سبرینا میں منعقد کیاگیا، جس کا موضوع ” ’ بنگسامورو برادری میں عدل اور باوقار امن و ترقی کے نفاذ کےلئے وفاقیت کے امکانات “ تھا۔اس اجلاس میں بنگسامورو برادری کے اعلیٰ عہدیداروں اور فلپائنی حکومتی سطح کے قومی شخصیات نے شرکت کی، جن میں صدارتی مشیرسیکریٹری جیزس ڈوریزا بھی شامل تھے۔
سمیرہ عزیز نے اس موقع ہر کہا کہ ’ محبت و عزت ہمیشہ انمول ہوتی ہے،میری میڈیا می خدمات کے باعث مجھے لگاتار محبتوں کا خزانہ ملتا رہا ہے۔ بلاشبہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے سلطنت بویان کی طرف سے ’شہزادی‘ کے شاہی خطاب سے نوازہ گیا ہے۔میرا ایمان ہے کہ آپ کو جتنی کامیابی و قوت ملتی ہے،آپ کی ذمہ داری اتنی ہی بڑھتی ہے۔ذمہ داریاں و توقعات پوری کرنا میرے نزدیک زیادہ اہم ہے۔میں اس اعزاز کے لئے شکر گزار ہوں۔ بلاشبہ یہ انسانیت، امن و ترقی کو مسکراہٹوں کے ساتھ تقویت دینے کا ایک اہم آغاز ہے“۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سمیرہ عزیز کے والدین کا تعلق کراچی سے تھا لیکن سمیرہ کی ولادت سعودی عرب میں ہوئی، والدین کی وجہ سے سمیرہ کا پاکستان اور اردوسے گہراتعلق ہے۔ سمیرہ کی کئی کتابیں منظر عام پرآچکی ہیں۔کم عمری میں شادی کے بعد سمیرہ عزیزنے اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا اور آج وہ’ سمیرہ عزیز گروپ آف کمپنیز کی چئیر پرسن ‘بھی ہیں۔وہ حقوقِ نسواں پر سعودی عرب میں فلمسازی کرتی رہی ہیں اوراب بالی ووڈ میں فلمسازی کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں،جس کی شوٹنگ وہ جدہ میں ہی کریں گی۔

بشکریہ ڈیلی پاکستان آن لائن




مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں