» » » » زونگ اور یو بی ایل کے مابین معاہدے پر دستخط: بینک کے کریڈٹ کارڈ کسٹمرز اور ملازمین کے لئے اچھی خبر

معاہدہ کے تحت بینک کے کریڈٹ کارڈ کسٹمرز اور ملازمین کو 12 ماہ کے براڈ بینڈ بنڈلز کی یکمشت خریداری پر براڈ بینڈ ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بہترین4G نیٹ ورک زونگ اورمعروف بینک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یو بی ایل) کے مابین گزشتہ روز موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز کی فراہمی کاایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت بینک کے کریڈٹ کارڈ کسٹمرز اور ملازمین کو 12 ماہ کے موبائل براڈ بینڈ بنڈلز کی یکمشت خریداری پر موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی۔ یہ آفر زونگ بولٹ، بولٹ پلس اور بولٹ الٹرا ڈیوائسز کیلئے متعارف کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس معاہدے کا مقصد ملک بھر میں زونگ کے تیز ، وسیع اور مضبوط 4G نیٹ ورک کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ زونگ ملک کے اہم صنعتی شعبوں بشمول ٹرانسپورٹیشن ، بینکنگ ، ہیلتھ کئیر ، تعلیم ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتے ہوئے اپنے پراڈکٹ پورٹفولیو کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔ 

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ زونگ کی 4G سروسز اس وقت 300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔زونگ کے اس وقت ملک بھر میں سب سے زیادہ 31 لاکھ 4G صارفین ہیںجو مارکیٹ شیئر کا75 فیصد بنتا ہے۔3G اور4G کے مجموعی صارفین کی تعداد کے اعتبار سے زونگ کا دوسرا نمبر ہے۔گزشتہ 9 سالوں کے دوران زونگ نے ملک میں 2.5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے صارفین کو جدید ترین سروسزاور تیز ترین انٹر نیٹ کی مد میں اپنا لوہا منوایا ہے۔زونگ نے2017 میں پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے تمام سیل سائٹس کو 4G پر منتقل کر دیا جائے گا۔


مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں