» » » ایل جی کے ویب او ایس 3.5 اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم بہترین سیکورٹی پر بین الاقوامی سرٹیفکیشن حاصل کرلی



بین الاقوامی سرٹیفکیشن ادارے کامن کرائیٹیریا (سی سی) نے ایل جی کے ویب او ایس 3.5 اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم کی ایپلیکیشن سیکورٹی سلوشن ورژن 1.0 سوفٹ ویئر کی بہترکارکردگی پر سرٹیفکیشن دے دی ہے۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم یافتہ ایک اور اہم سیکورٹی سرٹیفکیشن ملنے کے ساتھ ایل جی کی جانب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جب اسمارٹ ٹی وی کی سیکورٹی کا معاملہ آتا ہے ہے تو پھر اسکے اسمارٹ ٹی وی بہترین ہیں۔ اس بات کا اعتراف ایسے وقت کیا گیا ہے جب صارفین انٹرنیٹ سے منسلکہ ڈیوائسز پر پروائیوسی ٹوٹنے کے خطرے سے پریشان رہتے ہیں۔ 

سیکورٹی منیجر ویب او ایس 3.5 سیکورٹی سافٹ ویئر ماڈیول کو کامن کرائیٹیریا کے سخت معیار کے مطابق جانچا گیا۔ کامن کرائیٹیریا کا بین الاقوامی طور پر سندیافتہ آئی ایس او/آئی ای سی 15408 اسٹینڈرڈز حکومتوں، بینکوں اور دیگر اداروں کی جانب سے انفرادی مصنوعات کی سیکورٹی صلاحیتوں کا جائزہ لیتی ہے جس میں دنیا کے 27 ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک کی فہرست میں آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کوریا اور امریکہ بھی موجود ہیں۔ اسمارٹ ٹی وی کی سیکورٹی ڈیجیٹل رائٹس مینجمنٹ (ڈی آر ایم) انکرپشن کے ساتھ تین مراحل یعنی ایپلی کیشن انسٹالیشن کے مرحلے، ایپلی کیشن ایگزیکیوشن پروٹیکشن کے مرحلے اور ایپلی کیشن کنٹینٹ پروٹیکشن میں جانچی گئی۔ 

ایل جی کا ویب او ایس 3.5 پلیٹ فارم ایپلی کیشن انسٹالیشن کی بہترین حفاظت فراہم کرتا ہے اور بھرپور ڈیجیٹل تصدیقی مرحلے میں بلااجازت ایپس کی انسٹالیشن روکتا ہے۔ ایل جی کا ایپ اسٹور ڈیجیٹل سگنیچر جنریشن طریقے کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ویب او ایس 3.5 کی بدولت صرف ایل جی کے ایپ اسٹور سے ہی ایپلی کیشن ڈاو ¿ن لوڈ کرکے انسٹال کی جائیں۔ ایل جی کا ویب او ایس 3.5 ایپلی کیشن پلیٹ فارم ایپس یا ویب ایپس کی حفاظت کرتا ہے۔ مقامی ایپلی کیشنز کے لئے ویب او ایس 3.5 میں سینڈ باکسنگ ٹیکنالوجی ہر ایپلی کیشن کی سیکورٹی کی ضرورت کے مطابق کام کرتی ہے تاکہ سسٹم ڈائریکٹریز/فائلز، ڈیوائس فائلز اور دیگر ڈیٹا تک بلاجواز رسائی روکی جاسکے ۔ ایل جی کا ویب او ایس 3.5 ویب ایپلی کیشنز کو منظور شدہ ایپلی کیشن پروگرام انٹرفیسز (اے پی آئی) کے فائل سسٹم میں براہ راست حساس معلومات تک رسائی سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایل جی کا ویب او ایس طاقتور ڈی آر ایم لائسنس تصدیقی مرحلے کی سہولت پیش کرتے ہیں اور ریم کے اندر انکرپٹڈ مواد کی ڈیکرپٹ کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ فلیش میموری میں انکرپٹڈ مواد کے صاف بیک اپ تیار کیا جائے۔ 

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف آر اینڈ ڈی جے ایچ ہوانگ نے بتایا، "ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے کہ ویب او ایس 3.5 بہترین انداز سے ایپلی کیشن کو تحفظ فراہم کرے اور سب سے بہترین سطح کی پرائیویسی سیکورٹی مہیا کرے۔ پروڈکٹ سیکورٹی مسائل سے متعلق صارفین کی مسلسل تشویش کے باعث ہم نے اپنے اسمارٹ ٹی وی پلیٹ فارم کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ کامن کرائیٹیریا کی سرٹیفکیشن سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ صارف کی پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت کے معاملے میں ہم درست راستے پر گامزن ہیں۔" 




مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
Next
This is the most recent post.
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں