» » » » بینکنگ کورٹ نے نرالا سویٹس کے مالک اور چاروں بیٹے اشتہاری قرار دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) بینکنگ کورٹ پنجاب کے جج محمد ارشد علی نے بینک آف پنجاب کی 40کروڑروپے سے زائدقرض کی رقم واپس نہ کرنے کے کیس میں نرالاسویٹس کے مالک فاروق اوراس کے 4بیٹوں کو اشتہاری قراردے دیاہے۔بینکنگ کورٹ پنجاب کے جج کی عدالت میں ملزمان فیصل فاروق، احمد فاروق، عمر فاروق اور فہد فاروق کے خلاف چالان پیش کیاگیاہے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے تاندلیانوالہ میں ڈیری فارم لگانے کے لئے بینک آف پنجاب سے 40کروڑ سے زائدرقم قرض کے طور پروصول کئے۔رقم سے ڈیری فارم نہیں لگایا گیا اور نہ ہی بینک کی رقم واپس کی گئی، چالان پیش ہونے پر فاضل جج نے طلب کیا،کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں Admin

پیج ایڈمن اچھی خبریں اور اچھی اچھی پوسٹس آپ تک پہنچانے کے لئے کوشان ہے۔ ویب سیائیٹ سے متعلق اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر جاکے دے سکتے ہیں۔ میج کانٹنٹ آپ کیسے لگتے ہیں اور کیا بہتری ہوسکتی ہے ہمیں ضرور بتائیں۔ شکریہ
«
اگلہ
جدید تر اشاعت
»
گزشتہ
قدیم تر اشاعت

کوئی تبصرے نہیں:

تبصرہ کریں



تازہ ترین خبریں