چمن (ویب ڈیسک) چمن میں پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی پاکستان حدود کے اندر فائرنگ اور گولہ باری سے 8 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
چمن میں پاک افغان بارڈر کے علاقے کلی لقمان میں افغان فورسز نے پاکستان کی حدود میں شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ افغانستانی فورسز کی فائرنگ سے 3 خواتین بچوں سمیت 8 شہری زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ،علاقے میں کشیدگی کے بعد شہرکے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے فورسز کی جانب سے فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں: